نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف مینجمنٹ کے زیرتربیت افسران کا پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کا دورہ
(لاہور نیوز) نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف مینجمنٹ کے زیرتربیت افسران نے پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کا دورہ کیا۔
وفد میں 41 ویں مڈ کیریئر مینجمنٹ کورس کے افسران اور فیکلٹی ممبران شامل تھے، آپریشن کمانڈر ایس پی شفیق احمد نے وفد کو ادارے کی ورکنگ بارے بریفنگ دی، آپریشن کمانڈر نے افسران کو سیف سٹی کے مختلف شعبہ جات کا دورہ بھی کروایا۔
وفد کو جدید 15 ایمرجنسی کال سینٹر اور ورچوئل ویمن پولیس سٹیشن کی ورکنگ بارے بتایا گیا، افسران کو ورچوئل چائلڈ سیفٹی سینٹر اور میثاق سینٹر بارے بتایا گیا، زیر تربیت افسران کو آرٹیفیشل انٹیلی جنس ٹریفک مینجمنٹ سسٹم کی ورکنگ بارے بھی بریفنگ دی گئی۔
بریفنگ میں بتایا گیا کہ پنجاب کے 18 اضلاع میں سمارٹ سیف سٹی منصوبوں پر کام جاری ہے، شہریوں کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لئے جدید ٹیکنالوجی کو بروئے کار لایا جا رہا ہے۔
اس موقع پر زیر تربیت افسران کا کہنا تھا خواتین اور بچوں کے تحفظ کو یقینی بنانے کیلئے ورچوئل سینٹرز کا قیام قابل تعریف عمل ہے،سیف سٹی جیسے منصوبے مؤثر سکیورٹی کے لئے ناگزیر ہیں۔