اپ ڈیٹس
  • 301.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

سانحہ ماڈل ٹاؤن کیس، گواہ سیف المرتضٰی آئندہ سماعت پر عدالت طلب

18 Oct 2024
18 Oct 2024

(لاہور نیوز) سانحہ ماڈل ٹاؤن کیس میں انسداد دہشتگردی عدالت نے گواہ سیف المرتضٰی کو آئندہ سماعت پر طلب کر لیا۔

انسداد دہشتگردی عدالت میں دس سال پرانے سانحہ ماڈل ٹاؤن کیس پر سماعت ہوئی، انسداد دہشتگردی عدالت کے جج ارشد جاوید نے کیس پر سماعت کی۔

دوران سماعت پراسیکیوشن نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ جے آئی ٹی کے رکن سابق ایس پی سیف المرتضٰی شہادت قلمبند کرانے کیلئے پیش نہیں ہوئے، سابق ایس پی سیف المرتضٰی کا آنکھ کا آپریشن ہے، وہ ہسپتال داخل ہیں اس لئے آج وہ شہادت قلمبند کرانے کیلئے پیش نہیں ہو  سکتے۔

پراسیکیوشن نے کیس کی سماعت مؤخر کرنے کی استدعا کی، عدالت نے کیس پر سماعت 26 اکتوبر تک ملتوی کر دی اور آئندہ سماعت پر گواہ سیف المرتضٰی کو طلب کر لیا، پاکستان عوامی تحریک کے وکیل مخدوم مجید حسین گواہ سے جرح کیلئے طلب کر لئے گئے۔

واضح رہے کہ اب تک مجموعی طور پر سانحہ ماڈل ٹاؤن میں 107 گواہان کی شہادت قلمبند ہو چکی ہے، پاکستان عوامی تحریک نے سانحہ ماڈل ٹاؤن کیخلاف استغاثہ بھی دائر کر رکھا ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے