18 Oct 2024
(لاہور نیوز) وفاقی کابینہ کا اجلاس آج طلب کر لیا گیا، کابینہ اجلاس میں آئینی ترمیم کے مسودے کی منظوری لی جائے گی۔
دوسری جانب قومی اسمبلی کے اجلاس کا شیڈول تبدیل کر دیا گیا ہے، اجلاس اب دن 11 کی بجائے شام 6 بجے ہو گا۔
سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے اسمبلی اجلاس آج شام کو طلب کیا ہے، قومی اسمبلی کا اجلاس غیر معمولی صورتحال میں تبدیل کیا گیا ہے۔
سپیکر قومی اسمبلی نے قاعدہ 49 کے تحت اجلاس کا وقت تبدیل کیا، قومی اسمبلی کے اجلاس بارے سپیکر قومی اسمبلی کا پیغام تمام ارکان کو بھجوا دیا گیا۔