اپ ڈیٹس
  • 301.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

26 ویں مجوزہ آئینی ترمیم کے اہم نکات سامنے آگئے

17 Oct 2024
17 Oct 2024

(لاہور نیوز) 26 ویں آئینی ترمیم مجوزہ ڈرافٹ کی تیاری حتمی مرحلے میں داخل ہو گئی، مجوزہ آئینی ترمیم کے اہم نکات سامنے آگئے۔

ذرائع کے مطابق سپریم کورٹ کے 5 یا 9 رکنی آئینی بینچ کے قیام اور صوبوں میں آئینی بینچ تشکیل نہ دینے کی تجویز دی گئی ہے۔

مجوزہ ڈرافٹ میں شامل تجاویز کے مطابق آئینی بینچ کی تشکیل جوڈیشل کمیشن کرے گا۔

آئینی بینچ کا سربراہ بھی جوڈیشل کمیشن مقرر کرے گا۔

آئینی بینچ میں ردو بدل کا اختیار چیف جسٹس سپریم کورٹ کو نہیں ہو گا۔

آئینی بینچ کے تقرر کی معیاد مقرر ہو گی۔

سوموٹو نوٹس کا سپریم کورٹ کا اختیار ختم کرنے کے لیے ترمیم کی تجویز دی گئی ہے۔

سپریم کورٹ کے چیف جسٹس کا تقرر تین سینئر ترین ججز میں سے ہو گا۔

ذرائع کے مطابق چیف الیکشن کمشنر کے تقرر کا طریقہ کار بھی تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

وزیر اعظم اور اپوزیشن لیڈر میں اتفاق نہ ہونے پر چیف الیکشن کمشنر کا تقرر پارلیمانی کمیٹی کرے گی۔

مجوزہ ڈرافٹ کے مطابق 18 ویں آئینی ترمیم کو مکمل بحال، 19 ویں آئینی ترمیم کو مکمل ختم کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔

آرٹیکل 63 اے میں ترمیم کے تحت پارٹی پالیسی کے تحت ووٹ شمار ہو گا۔

ذرائع کے مطابق آرٹیکل 48 میں ترمیم بھی مجوزہ آئینی ڈرافٹ میں شامل ہے۔

وزیر اعظم اور وفاقی کابینہ کی صدر کو بھیجی ایڈوائس چیلنج نہیں ہو سکے گی۔

کسی ادارے عدالت یا اتھارٹی کو صدر کو بھیجی ایڈوائس پر تحقیقات یا کارروائی کا اختیار نہیں ہو گا۔

 

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے