اپ ڈیٹس
  • 301.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

آئینی ترمیم کے حوالے سے کافی حد تک اتفاق رائے ہو چکا ہے: گورنر پنجاب

17 Oct 2024
17 Oct 2024

(لاہور نیوز) گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے کہا ہے کہ آئینی ترمیم کے حوالے سے کافی حد تک اتفاق رائے ہو چکا ہے۔

گورنر ہاؤس لاہور میں سینئر صحافیوں سے غیر رسمی ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان کا کہنا تھا کہ آئینی بنچ بنانے پر اتفاق ہوا ہے بہت جلد اس پر قانون سازی ہو جائے گی، ملکی حالات کسی بھی انتشار کے متحمل نہیں ہو سکتے۔

انہوں نے کہا کہ بطور اتحادی پوری کوشش ہے حکومت اپنی مدت پوری کرے، ملک میں سیاسی استحکام آئے گا تو ملک معاشی طور پر ترقی کرے گا، ملکی معیشت میں بہتری آنا شروع ہو گئی ہے، سی ایس او کے انعقاد سے دنیا بھر میں ملکی امیج بہتر ہوا ہے، غیر ملکی سرمایہ کاری میں بھی اضافہ ہوا ہے۔

گورنر پنجاب کا مزید کہنا تھا کہ پاور شیئرنگ کے حوالے سے جو باتیں طے پائی تھیں ان پر ابھی تک عمل درآمد نہیں ہوا، ملکی مفاد کی خاطر حکومت کے ساتھ کھڑے ہیں، اختلاف رائے جمہوریت کا حسن ہے، جہاں چیزوں کو ٹھیک کرنے کی ضرورت ہوتی ان کی نشاندہی کرتا ہوں تاکہ صوبے میں بہتری آسکے۔ 

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے