اپ ڈیٹس
  • 301.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

تعلیمی اداروں میں ہراسگی سے متعلق کیس: آئی جی، ایڈووکیٹ جنرل پنجاب طلب

17 Oct 2024
17 Oct 2024

(محمد اشفاق) لاہور ہائیکورٹ نے لاہور کے تعلیمی اداروں میں حالیہ واقعات کی تحقیقات کیلئے دائر درخواست پر سماعت کرتے ہوئے آئی جی پنجاب، ایڈووکیٹ جنرل پنجاب اور رجسٹرار لاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی کو کل ذاتی حیثیت میں طلب کر لیا۔

چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ مس عالیہ نیلم نے شہری اعظم بٹ کی درخواست پر سماعت کی، درخواست گزار کی جانب سے رانا سکندر ایڈووکیٹ نے دلائل دیئے۔

دوران سماعت چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ ہمارے ایک فل بینچ میں ایک کیس چل رہا ہے، ہم  نے آئی جی پنجاب کو ہدایت کی ہے کہ نجی کالج واقعے کے حوالے سے رپورٹ جمع کرائیں، اس بچی کی زندگی تباہ کر دی، چاہے اس کے ساتھ واقعہ ہوا ہے یا نہیں۔

چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ آئی جی پنجاب عدالت کو بتائیں کہ ایسی ویڈیوز اور تصاویر پھیلنے کے بعد پولیس نے ایکشن کیوں نہیں لیا ؟ اینٹی ریپ ایکٹ تو متاثرہ بچی کا نام پبلش کرنے کی اجازت نہیں دیتا، کیا آئی جی پنجاب اتنا بے خبر تھا اس نے تصاویر اور ویڈیو وائرل ہونے دیں؟

چیف جسٹس عالیہ نیلم نے ہدایت کی کہ تمام افسران ریکارڈ سمیت کل عدالت میں پیش ہوں جبکہ آئی جی پنجاب پنجاب یونیورسٹی میں خودکشی کے حوالے سے بھی رپورٹ کریں۔

چیف جسٹس نے حکم دیا کہ ہمیں اس واقعہ کا ہاتھ سے لکھا ہوا روزنامچہ چاہئے، کمپیوٹرائزڈ روزنامچہ نہیں۔

درخواست گزار کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ سپیکر پنجاب اسمبلی نے فلور پر کہا کہ لاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی کی وائس چانسلر  نے مجھے کہا کہ یونیورسٹی میں ہراسگی کے خلاف ہم کچھ نہیں کر پا رہے ؟

چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ کس قسم کی شکایات ہیں ؟ کس طرح کی ہراسگی ہے؟ وکیل نے بتایا کہ میڈیا نے ہراسگی رپورٹ کیا ہے، مجھ تک یہی لفظ پہنچا ہے جبکہ پنجاب یونیورسٹی میں ایک طالبہ کے خودکشی کا واقعہ سامنے آیا اسکی تحقیقات تو ہونی چاہئے۔

بعدازاں عدالت نے کیس کی مزید سماعت کل تک ملتوی کر دی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے