اپ ڈیٹس
  • 301.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

پسماندہ طبقات کا ہاتھ تھامنے سے ہی مضبوط معاشرے کا وجود ممکن ہے : مریم نواز

17 Oct 2024
17 Oct 2024

(لاہور نیوز) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا کہ مضبوط، خوشحال اور مستحکم معاشرہ تب ہی ممکن ہے جب کمزور اور پسماندہ طبقات کا ہاتھ تھام لیا جائے۔

غربت کے خاتمے کے عالمی دن پر پیغام میں انہوں نے کہا کہ غربت محض ایک اقتصادی مسئلہ نہیں، بلکہ تعلیم، صحت اور انصاف کے عدم دستیابی کا نتیجہ ہے، منصب سنبھالتے ہی معاشرتی انصاف اور اقتصادی ترقی کے ذریعے غربت کے خاتمے کا عہد کیا۔

انہوں نے بتایا کہ غریب بے گھر افراد کے لئے “اپنی چھت، اپنا گھر” پروگرام لانچ کیا ، کسانوں کےلئے 400 ارب کا تاریخی کسان پیکج شروع کیا ہے ، ہر نوجوان کو غربت سے بچانے کے لئے سکلز پروگرام، روزگار کے مواقع اور دیگر اختراعی اقدامات کئے جا رہے ہیں۔

مریم نواز شریف نے کہا کہ سپیشل افراد کی معاشی معاونت کے لئے ہمت کارڈ لانچ کیا ہے، خواتین کی غربت ختم کرنے کے لئے معاشی خودمختاری کی راہ پر گامزن کر رہے ہیں، عارضی مہنگائی کا خاتمہ اور اشیائے ضروریہ کے نرخ میں کمی کے لئے ٹھوس اقدامات کئے ہیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ غربت کے خاتمے کی جدوجہد میں کامیابی مشترکہ ذمہ داری نبھانے سے مشروط ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے