اپ ڈیٹس
  • 301.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

راسخ الہٰی سمیت دیگر کیخلاف منی لانڈرنگ کیس، وکلا آئندہ سماعت پر دلائل کیلئے طلب

17 Oct 2024
17 Oct 2024

(لاہور نیوز) لاہور ہائیکورٹ نے راسخ الہٰی، زارا الہٰی سمیت دیگر کیخلاف منی لانڈرنگ کیس میں وکلا کو آئندہ سماعت پر دلائل کیلئے طلب کر لیا۔

لاہور ہائیکورٹ میں ایف آئی اے منی لانڈرنگ کے مقدمہ سے متعلق راسخ الہٰی، زارا الہٰی سمیت دیگر کی عبوری ضمانتیں خارج کروانے کی درخواستوں پر سماعت ہوئی، جسٹس شہرام سرور چودھری کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے درخواستوں پر سماعت کی۔

سارہ انور عدالت کے روبرو پیش نہ ہوئیں، راسخ الہٰی، زارا الہٰی سمیت دیگر  نے عدالت پیش ہو کر حاضری مکمل کروائی، عدالت نے آئندہ سماعت پر سارہ انور کو عدالت میں پیش ہونے کی ہدایت کر دی، لاہور ہائیکورٹ نے سماعت 24 اکتوبر تک ملتوی کر دی۔ 

ایف آئی اے نے عبوری ضمانت منظوری کا اقدام چیلنج کر رکھا ہے، ایف آئی اے نے اپنی درخواست میں مؤقف اپنایا ہے کہ ٹرائل کورٹ نے عبوری ضمانتیں قانون کے برعکس کنفرم کیں، عدالت عبوری ضمانتیں منظور کرنے کا فیصلہ کالعدم قرار دے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے