اپ ڈیٹس
  • 301.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

سپریم کورٹ: مجوزہ آئینی ترامیم کیخلاف درخواست واپس لینے کی بنیاد پر خارج

17 Oct 2024
17 Oct 2024

(لاہور نیوز) سپریم کورٹ نے مجوزہ 26 ویں آئینی ترامیم کے خلاف درخواست واپس لینے کی بنیاد پر خارج کر دی۔

چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے سماعت کی، بنچ میں جسٹس نعیم اختر افغان اور جسٹس شاہد بلال حسن بھی شامل ہیں، درخواست گزاران کی جانب سے حامد خان عدالت پیش ہوئے۔

ایڈووکیٹ حامد خان کی جانب سے مجوزہ آئینی ترامیم کے خلاف دائر درخواست واپس لینے کی استدعا کی گئی۔

چیف جسٹس نے حامد خان سے مکالمہ کیا کہ آپ کی خدمات صرف درخواست واپس لینے کیلئے لی گئیں، درخواست 6 وکلاء نے دائر کی تھی، وہ خود بھی کہہ سکتے تھے واپس لینا چاہتے ہیں، حامد خان صاحب مجھے یقین ہے آپ کی خدمات باضابطہ طور پر لی گئی ہوں گی۔

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے استفسار کیا کہ آپ صرف اعتراضات کے خلاف اپیل واپس لے رہے ہیں یا اصل درخواست بھی؟ جس پر وکیل حامد خان نے جواب دیا کہ درخواست اور اعتراضات کے خلاف اپیل دونوں واپس لے رہے ہیں۔

جس پر سپریم کورٹ نے مجوزہ آئینی ترامیم کے خلاف درخواست واپس لینے کی بنیاد پر خارج کر دی۔

دورانِ سماعت چیف جسٹس نے عابد زبیری سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ آپ کی ایک اور درخواست بھی تھی، میں نے بطور چیف جسٹس آف پاکستان اس درخواست کو سماعت کیلئے مقرر نہیں کیا، ہو سکتا ہے اب وہ درخواست بعد میں لگے۔

ایڈووکیٹ حامد خان نے جواب دیا آپ کی بڑی مہربانی ہے۔

یاد رہے کہ عابد زبیری سمیت پاکستان بار کونسل کے 6 ممبران نے درخواست دائر کر رکھی تھی، بلوچستان بار کونسل کی جانب سے بھی مجوزہ آئینی ترمیم کیخلاف درخواست دائر کی گئی تھی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے