اپ ڈیٹس
  • 301.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

پارلیمنٹ کی خصوصی کمیٹی کا اجلاس بے نتیجہ ختم، کل دوبارہ ہو گا

16 Oct 2024
16 Oct 2024

(لاہور نیوز) پارلیمنٹ کی خصوصی کمیٹی کا آج ہونے والا اجلاس بے نتیجہ ختم ہو گیا، خصوصی کمیٹی کا اجلاس 17 ستمبر صبح ساڑھے 12 بجے دوبارہ ہو گا۔

ذرائع کے مطابق پارلیمنٹ کی خصوصی کمیٹی کا اجلاس سید خورشید شاہ کی زیر صدارت ہوا جس میں حکومت کی پانچویں اتحادی جماعت بلوچستان عوامی پارٹی نے آئینی ترمیم کے حوالے سے مسودہ پیش کیا، حکومتی اتحادی جماعت نے آئینی ترمیم پر ووٹ کے لیے تین تجاویز کمیٹی کے سامنے رکھ دیں۔

پارلیمانی ذرائع نے بتایا ہے کہ بلوچستان عوامی پارٹی نے تجویز دی ہے کہ بلوچستان اسمبلی میں نشستوں کی تعداد میں اضافہ کیا جائے، قومی اسمبلی میں بھی بلوچستان کی نشستیں بڑھائی جائیں، ججز کی تعیناتی کے لیے تین کی بجائے پانچ ججز کا پینل دیا جائے۔

کمیٹی نے ن لیگ، پیپلزپارٹی، جے یو آئی اور اے این پی کے مجوزہ ڈرافٹ یکجا کر لیے، مشترکہ مجوزہ ڈرافٹ آج رات لاہورمیں لیگی صدر میاں نواز شریف کی زیرصدارت اجلاس میں پیش کیا جائے گا۔

بعدازاں کمیٹی چیئرمین سید خورشید شاہ نے میڈیا نمائندوں سے گفتگو میں بتایا کہ خصوصی کمیٹی نے آج چار جماعتوں کے ڈرافٹ کو یکجا کیا ہے، بی این پی اوربلوچستان عوامی پارٹی نے بھی اپنے ڈرافٹ دیئے ہیں، پی ٹی آئی کے چیف وہیپ عامرڈوگرنے رابطہ کیا اور اجلاس ملتوی کرنے کی درخواست کی۔

خورشید شاہ کا مزید کہنا تھا کہ عامرڈوگر  نے کہا کہ ہم آئینی ترمیم پر آج اپنا اجلاس کر رہے ہیں، ہمیں ایک دن کا وقت دیا جائے، خصوصی کمیٹی کا اجلاس پی ٹی آئی کی درخواست پر کل تک ملتوی کیا گیا۔

 
Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے