اپ ڈیٹس
  • 301.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

نجی کالج کی طالبہ کیساتھ منسلک من گھڑت ویڈیو کے واقعے کا مقدمہ درج

16 Oct 2024
16 Oct 2024

(لاہور نیوز) نجی کالج کی طالبہ کیساتھ منسلک من گھڑت ویڈیو کے واقعے کا ڈیفنس اے میں مقدمہ درج کر لیا گیا۔

 مقدمہ پولیس کی مدعیت میں درج کیا گیا، ایف آئی آر کے مطابق سوشل میڈیا پر طالبہ کیساتھ مبینہ جنسی زیادتی کی خبر وائرل ہوئی، واقعہ کی تصدیق کیلئے مختلف طلبا وطالبات سے دریافت کیا گیا، متعلقہ لڑکی اور اسکے والدین نے اس واقعہ کی مکمل تردید کی۔

ایف آئی آر میں کہا گیا کہ بچی کے والدین کے مطابق بیٹی دو اکتوبر کو گھر میں گری، گہری چوٹ آئی، 11 اکتوبر تک اسکا علاج اتفاق ہسپتال اور جنرل ہسپتال میں کیا گیا، 15 دن کا بیڈ ریسٹ تجویز کیا گیا، بیٹی چوٹ لگنے کے بعد نہ کالج گئی نہ کہیں اور، خاندان کی ساکھ کو نقصان پہنچایا گیا۔

ایف آئی آر میں مزید کہا گیا کہ ویڈیو محض بدنام کرنے کیلئے بنائی گئی جس کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں، واقعہ سے طلبہ اور عوام الناس کو حکومتی اداروں کیخلاف سوچی سمجھی سازش کے تحت اشتعال دلوا کر احتجاج کرنے پر مجبور کیا گیا جس سے مشتعل افراد نے جلاؤ گھیراؤ اور توڑپھوڑ کی، واقعہ سے بڑے پیمانے پر مالی نقصان ہوا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے