اپ ڈیٹس
  • 301.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

ماڈل ٹاؤن پولیس مقابلہ: انتہائی خطرناک ڈاکو ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک

15 Oct 2024
15 Oct 2024

(لاہور نیوز) آرگنائزڈ کرائم یونٹ ماڈل ٹاؤن اور ڈاکوؤں کے درمیان فائرنگ نتیجہ میں خطرناک ڈاکو وکی عرف وشال مسیح اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہو گیا۔

پولیس حکام نے بتایا کہ پولیس ٹیم ملزم کو ساتھیوں کی گرفتاری کے لئے علاقہ تھانہ کاہنہ لے جا رہی تھی، 2 موٹر سائیکل سوار 4 ملزموں نے اپنے ساتھی کو چھڑوانے کے لیے پولیس پارٹی پر اندھا دھند فائرنگ کر دی۔

پولیس کے مطابق ملزم کے ساتھیوں کی فائرنگ سے وکی عرف وشال مسیح شدید زخمی ہو گیا جس کو ہسپتال منتقل کیا جا رہا تھا جو کہ راستے میں ہی دم توڑ گیا، ہلاک ملزم ڈکیتی، رابری، نقب زنی جیسی 50 سے زائد وارداتوں میں ریکارڈ یافتہ تھا۔

یاد رہے کہ ہلاک ملزم نے چند ہفتے قبل نشتر کالونی کے علاقہ سے 2کروڑ سے زائد رقم کی واردات کی تھی، ملزموں کی فائرنگ سے پولیس اہلکار معجزانہ طور پر محفوظ رہے، ہلاک ہونے والے ملزم کے دیگر ساتھی اندھیرے کا فائده اٹھاتے ہوئے فرار ہوگئے جن کی گرفتاری کے لئے علاقہ میں سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا ہے۔

 
Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے