اپ ڈیٹس
  • 301.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

علیمہ و عظمیٰ خان پر درج مقدمات کی تفصیل لاہور ہائیکورٹ میں پیش

15 Oct 2024
15 Oct 2024

(لاہور نیوز) آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کی بہنوں علیمہ خان اور عظمیٰ خان پر درج مقدمات کے حوالے سے رپورٹ لاہور ہائیکورٹ میں پیش کر دی۔

لاہور ہائی کورٹ میں بانی پی ٹی آئی عمران خان کی بہنوں علیمہ خان اور عظمیٰ خان کے خلاف درج مقدمات کی تفصیلات کے لیے درخواست پر سماعت ہوئی، جسٹس علی ضیاء باجوہ نے علیمہ خان کے بیٹے شیراز خان کی درخواست پر سماعت کی۔

عدالتی حکم پر آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور عدالت عالیہ کے روبرو پیش ہوئے، آئی جی پنجاب نے علیمہ خان اور عظمیٰ خان کیخلاف پنجاب میں درج مقدمات کے حوالے سے رپورٹ عدالت میں پیش کی۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ علیمہ خان پر پنجاب کی حدود میں 10 جبکہ عظمی خان پر 5 مقدمات درج ہیں، علیمہ خان پر لاہور میں 7 جبکہ عظمی خان پر لاہور میں 3 مقدمات درج ہیں، پولیس رپورٹ میں بتایا گیا کہ علیمہ خان کے خلاف اٹک میں 2 جبکہ راولپنڈی میں ایک مقدمہ درج ہے، عظمیٰ خان کے خلاف ضلع اٹک میں 2 مقدمات درج ہیں۔

بعدازاں عدالت نے ایف آئی اے سے رپورٹ طلب کرتے ہوئے کیس کی مزید سماعت 21 اکتوبر تک ملتوی کر دی۔ 

 
Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے