15 Oct 2024
(لاہور نیوز) قومی اسمبلی کا اجلاس 18 اکتوبر کو بلانے کا فیصلہ کیا گیا۔
ذرائع کے مطابق قومی اسمبلی کے اجلاس میں 26 ویں آئینی ترمیم کا مسودہ پیش کیا جائے گا۔
اس حوالے سے حکومت نے تمام اتحادی جماعتوں کے ارکان قومی اسمبلی اور سینیٹرز کو اسلام آباد میں پہنچنے کی ہدایت کر دی، 17 اکتوبر کو خصوصی کمیٹی کے اجلاس میں آئینی ترامیم کے مسودے کو فائنل کیا جائے گا۔
ذرائع کے مطابق 26 ویں آئینی ترمیم کے حوالے سے حکومت اور اپوزیشن میں کافی حد تک ہم آہنگی پیدا ہو چکی ہے جبکہ حکومتی ٹیم کی جانب سے مختلف جماعتوں سے ملاقاتیں بھی جاری ہیں۔
آئینی ترمیم کے سلسلے میں چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری اور جمعیت علماء اسلام (ف) کے امیر مولانا فضل الرحمان کے درمیان ملاقات آج متوقع ہے۔