اپ ڈیٹس
  • 302.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

نجی کالج معاملہ، بچی کے والدین نے تصدیق کی ایسا کوئی واقعہ نہیں ہوا: عظمیٰ بخاری

15 Oct 2024
15 Oct 2024

(لاہور نیوز) صوبائی وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری نے کہا ہے نجی کالج کے معاملے کو جان بوجھ کر اچھالا جا رہا ہے، بچی کے والدین نے تصدیق کی ہے کہ ایسا کوئی واقعہ نہیں ہوا۔

پنجاب اسمبلی اجلاس کے دوران اظہار خیال کرتے ہوئے صوبائی وزیر عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ اس نام کی کالج میں تین بچیاں تھیں، ہم تینوں کے گھروں میں گئے، والدین انکاری ہیں کہ ایسا کوئی واقعہ نہیں ہوا، گارڈ کو حراست میں لیا ہوا ہے، سوشل میڈیا پر ریپ کا نام لیتے ہوئے خدا کا خوف نہیں آتا؟

انہوں نے کہا کہ ہسپتال کا پورا ریکارڈ چیک کیا ہے، والدین نے بھی کہا ہے ایسا کوئی واقعہ ہماری بچی کے ساتھ نہیں ہوا، والدین نے کہا ہے ہمیں بدنام نہ کریں، بچی سیڑھیوں سے گر کر زخمی ہوئی ہے، بچی ہمارے سامنے آ جائے ہم کارروائی کرنے کیلئے تیار ہیں۔

عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ ایس سی او کانفرنس ہو رہی ہے، منصوبے کے تحت لاہور کو فساد کا نشانہ بنایا جا رہا ہے، ہم والدین کی آہیں سنیں یا ان فتنوں کی سیاست دیکھیں، بچی سے ریپ کا الزام لگایا جا رہا ہے، آپ نے تو کرغزستان میں بھی بچیوں کے ریپ کرا دیئے تھے، سوال یہ ہے کہ کارروائی کس پر کریں، میڈیکل رپورٹ کے بعد ہی کارروائی ہوتی ہے۔

صوبائی وزیر  نے کہا کہ بغیر کسی ثبوت کے کیمپس سیل کر دیا گیا ہے، وزیراعلیٰ نے کمیٹی بنا دی ہے جو 48 گھنٹے میں رپورٹ پیش کرے گی، اپنی گندی سیاست کیلئے کسی مظلوم بچی کا کندھا استعمال نہ کریں، یہ سیاسی گدھ ہیں ان کو بس اپنی گندی سیاست کیلئے لاشیں چاہئیں۔

ان کا کہنا تھا کہ جس بچی کو بدنام کر رہے ہیں جا کر بچی کے باپ سے تو ملیں، بچی کے والد اور چچا رو رو کر کہہ رہے ہیں ہماری جان چھوڑ دیں، ہاتھ جوڑ کر درخواست کی ہے کسی بچی کا پردہ رہنے دیں، اس معاملے پر سیاست نہ کریں، کل سے اس واقعے کی تشہیر میں پورا پاکستان ملوث ہے، آپ اس بچی کا سوشل میڈیا اور اس ہاؤس میں تماشہ بنا رہے ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے