اپ ڈیٹس
  • 324.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

پنجاب ہاؤسنگ اینڈ ٹاؤن پلاننگ کا 34 ارب 73 کروڑ کا سرپلس بجٹ منظور

13 Oct 2024
13 Oct 2024

(دنیا نیوز) پنجاب ہاؤسنگ اینڈ ٹاؤن پلاننگ ایجنسی کا رواں مالی سال کے لیے 34 ارب 73 کروڑ روپے کا سرپلس بجٹ منظور کرلیا گیا۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیرِ صدارت پنجاب ہاؤسنگ اینڈ ٹاؤن پلاننگ ایجنسی کی گورننگ باڈی کا اہم ہوا جس میں رواں مالی سال کے لئے 34 ارب 73 کروڑ کے سرپلس بجٹ کی منظوری دی گئی۔

دوران اجلاس وزیراعلیٰ مریم نواز نے پھاٹا سے پرائیویٹ پارٹنرشپ سے ہاؤسنگ پراجیکٹ مکمل کرنے کا پلان طلب کرلیا جبکہ اپنی چھت، اپنا گھر پروگرام کی منظوری بھی دے دی۔

اجلاس کے دوران وزیراعلیٰ کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ اپنی چھت، اپنا گھر پورٹل پر5 لاکھ 44 ہزار لوگ رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، پراجیکٹ کے تحت گھر بنانے کے لئے 2 لاکھ 80 ہزار درخواستیں موصول ہوئیں، گھر پروگرام کے لئے ڈرافٹ ایپلی کیشنز 76ہزار سے زائد ہیں۔

گورننگ باڈی کے اجلاس میں پھاٹا کو معاہدہ سائن کرنے کی اجازت بھی دے دی گئی، وزیراعلیٰ مریم نواز نے ہاؤسنگ پراجیکٹ کے درخواست دہندگان کے قواعد کی تصدیق کا عمل بروقت اورتیزی سے جاری رکھنے کی ہدایت کی۔

اجلاس میں پھاٹا کے ڈیٹا انٹری آپریٹرز کے سکیل کو اپ گریڈ کرنے اور پھاٹا سروسز ریگولیشن 2004 کے تحت سول سب انجینئر کی بھرتی کی منظوری بھی دی گئی، بجٹ کی منظوری کابینہ کی بجائے پھاٹا گورننگ باڈی کی اجازت سے مشروط کرنے کا اصولی فیصلہ بھی کرلیا گیا۔

مریم نواز کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں سابق ہاؤسنگ سکیموں میں قرعہ اندازی میں نام نہ نکلنے والے درخواست دہندگان کے واجبات کی واپسی کی اجازت دے دی گئی جبکہ پھاٹا،پی ایم یوکے لئے بھرتیاں جاب پورٹل کے ذریعے کرنے کی منظوری دی گئی۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے پھاٹا کو زیر التواء ہاؤسنگ سکیموں کا کیس ٹو کیس جائزہ لے کر منظوری کے بارے میں فیصلہ کرنے کی ہدایت کی۔

سینیٹر پرویز رشید، سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب، وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری، چیف سیکرٹری زاہد اختر زمان اور دیگر بھی اجلاس میں موجود تھے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے