اپ ڈیٹس
  • 324.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

قدرتی آفات سے نمٹنے کیلئے شعور اور موثر منصوبہ بندی کی ضرورت ہے: مریم نواز

13 Oct 2024
13 Oct 2024

(لاہور نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ قدرتی آفات سے نمٹنے کیلئے شعور، تیاری اور موثر منصوبہ بندی کی ضرورت ہے۔

قدرتی آفات کے خطرات میں کمی کے عالمی دن پر اپنے پیغام میں مریم نواز شریف کا کہنا تھا کہ پنجاب حکومت عوام کے تحفظ کیلئے جدید دور کے تقاضوں کے مطابق ہنگامی حالات کی منصوبہ بندی کر رہی ہے، پنجاب میں ایئر ایمبولینس اور موٹر وے ایمبولینس سروس کا آغاز کیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم اے کو جدید خطوط پر استوار کیا جا رہا ہے، ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے متعلقہ اداروں کے کنٹرول رومز کو اپ گریڈ کیا جا رہا ہے، موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کیلئے اقدامات کئے گئے ہیں۔

وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ آفات کے خطرات سے پیشتر موثر اقدامات کر کے عوام کو محفوظ بنانا ہے، بہترین ڈیزاسٹر مینجمنٹ کیلئے کمیونٹی کی شراکت داری اور آگاہی مہم کلیدی کردار ادا کرتی ہیں، قدرتی آفات کے خطرات کم کر کے آنے والی نسلوں کو محفوظ اور مستحکم مستقبل دینا چاہتے ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے