اپ ڈیٹس
  • 302.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

معروف اداکار بدر منیر کو دنیا سے رخصت ہوئے 16 برس بیت گئے

11 Oct 2024
11 Oct 2024

(لاہور نیوز) چار دہائیوں تک فلم انڈسٹری پر راج کرنے والے سپر سٹار بدر منیر کو دنیا سے رخصت ہوئے 16 برس بیت گئے۔

کس نے سوچا تھا کہ 70 کی دہائی میں کراچی کی سڑکوں پر رکشہ چلانے والا اور چاکلیٹی ہیرو وحید مراد کے آفس میں چائے والا ایک دن پشتو فلم انڈسٹری کا بے تاج بادشاہ بنے گا۔

خوبصورت چہرے اور گرجدار آواز کے مالک بدر منیر کی قسمت اس وقت کھلی جب وحید مراد نے پشتو رومانوی داستان ’’یوسف خان، شیر بانو‘‘ پر فلم بنانے کا فیصلہ کیا اور اس میں بدر منیر کو موقع دیا، وحید مراد جیسے مردم شناس کا اندازہ غلط ثابت نہ ہوا اور بدر منیر ایک ہی فلم کے بعد سٹار بن گئے۔

یوسف خاں، شیر بانو سے شروع ہونے والا سفر پھر نہیں رکا، بدر منیر نے 4 دہائیوں تک اپنے پرستاروں کے دلوں پر راج کیا، اپنے 42 سالہ فلمی کیریئر میں انہوں نے 700 سے زائد پشتو، اردو، پنجابی اور سندھی فلموں میں کام کیا۔

بدر منیر 11 اکتوبر 2008 کو دل کا دورہ پڑنے کے باعث اپنے خالق حقیقی سے جا ملے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے