اپ ڈیٹس
  • 352.00 انڈے فی درجن
  • 308.00 زندہ مرغی
  • 446.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

روس نے پاکستان کیساتھ دوستانہ فٹبال میچ کھیلنے سے انکار کردیا

10 Oct 2024
10 Oct 2024

(ویب ڈیسک) روس نے پاکستانی ٹیم کے ساتھ مجوزہ فٹبال میچ منسوخ کر دیا ہے، یہ میچ اکتوبر کے دوران بین الاقوامی فٹبال ونڈو میں 11 تاریخ کو کھیلا جانا تھا۔

روسی فٹبال یونین نے میچ کی منسوخی کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ موجودہ حالات اور وقت کی کمی کے باعث یہ میچ منعقد نہیں کیا جا سکتا۔

پاکستان فٹبال فیڈریشن پہلے ہی وقت کی کمی کے باعث میچ سے معذرت کر چکی تھی، فیڈریشن کے انکار کے بعد پاکستان سپورٹس بورڈ نے اپنی طرف سے ایک ٹیم روس بھیجنے کا اعلان کیا تھا۔

سپورٹس بورڈ نے اسلام آباد فٹبال ایسوسی ایشن کے کھلاڑیوں پر مشتمل ٹیم تشکیل دی تھی اور اس ٹیم کے سفری انتظامات بھی مکمل کر لیے گئے تھے، تاہم اس ٹیم کو پاکستان کی قومی ٹیم کا درجہ حاصل نہیں تھا کیونکہ پاکستان فٹبال فیڈریشن نے اس ٹیم کو منظوری نہیں دی تھی۔

ذرائع کے مطابق روسی فٹبال حکام نے کل دوپہر میچ منسوخ کرنے کا فیصلہ کیا اور پاکستان سپورٹس بورڈ کو اس بارے میں مطلع کر دیا گیا۔

اس سے قبل اسلام آباد فٹبال ایسوسی ایشن کے توسط سے پاکستان سپورٹس بورڈ ٹیم تشکیل دے چکا تھا جس میں پاکستان فٹبال ٹیم کی نمائندگی کرنے والے چند پلیئرز بھی شامل تھے ۔ 

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے