(لاہور نیوز) وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ بھارت کے ساتھ کلائمیٹ ڈپلومیسی کرنی چاہیے، ماحولیاتی تحفظ مقدس ذمہ داری ہے، نواز شریف کی بیٹی ہوں جو وعدہ کرتی ہوں اسے پورا کرتی ہوں۔
وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف نے گرین پنجاب ایپ اور ’سموگ ہیلپ لائن 1373‘ کا اجراء کر دیا، تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ماحولیات ٹیکنالوجی کے ذریعے آگے بڑھنےکی کوشش کر رہے ہیں، سموگ کی وجہ سے سانس کی بیماری ہوتی ہے، سموگ کی وجہ سے سکول اور دفتر بند کرنا پڑتے ہیں، ماحولیات ٹیکنالوجی کے ذریعے آگے بڑھنےکی کوشش کر رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ نوازشریف کی بیٹی ہوں جووعدہ کرتی ہوں اسے پورا کرتی ہوں، اللہ کا شکر ہےکہ پنجاب حکومت ہر روز ایک نیا منصوبہ لانچ کرتی ہے، نواز شریف نے جب بھی وعدہ کیا اسے نبھایا، نواز شریف نے کبھی قوم سے جھوٹا وعدہ نہیں کیا، جیل میں ڈیتھ سیل میں رہی، رہا ہونے کے بعد گھر میں زیادہ وقت سرسبز ماحول میں رہتی تھی۔
وزیر اعلی پنجاب نے کہا کہ جو طلبا صوبائی حکومت کےساتھ کام چاہے کر سکتا ہے، جو نجی سکیٹرمیں کام کرنا چاہتے ہیں ان کیلئے سہولت کاری کی جائے، نوجوانوں کی فلاح وبہبود کیلئے اقدامات کر کے خوشی ہوتی ہے، آنے والی نسلوں کیلئےکوئی بھی کام کرتی ہوں تو خوشی ہوتی ہے، اب جو سڑک بنے گی اس کے دونوں اطراف درخت لگیں گے۔
مریم نواز نے کہا کہ انٹرن شپ پروگرام کے تحت وظیفہ 25 ہزار سے بڑھا کر 60 ہزار روپے کر دیا، مجھے صوبے کے 15کروڑ عوام کی صحت مند زندگی کا خیال کرنا ہے، مہنگائی کم کرنے کے لیے کام کرنا پڑتا ہے، ہمیں بھارت کے ساتھ کلائمٹ ڈپلومیسی کرنی چاہیے، ماحولیاتی تحفظ آپ کی مقدس ذمہ داری ہے۔
وزیر اعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ انوائرمنٹ ہاٹ لائن بھی قائم کر دی ہے، سموگ کنٹرول روم بنایا گیا ہے، فیکٹریوں سے رابطہ کیا ہے، انوائرمنٹ کا تحفظ کا سبجیکٹ اسکول کے نصاب میں لازمی کر دیا ہے، پنجاب سموگ کی کمی کیلئے بھارتی پنجاب سے بھی بات ہونی چاہیے، پنجاب سموگ میں کمی کے لیے صنعتوں اور بھٹوں کی کڑی نگرانی کر رہے ہیں۔
مریم نواز نے کہا کہ ایئر کوالٹی انڈیکس میں بہتری آئی ہے، ہماری حکومت نے آکر ماحولیات کے محکمےکو فعال کیا ہے، شنگھائی کانفرنس شروع ہونے والی ہے، مریم نواز مہنگائی کم ہونے سے ان کی سیاست دفن ہو رہی ہے، نہ خود کوئی کام کرنا نہ کسی کو کرنے دیتے ہیں، آپ کا ایجنڈہ ملک میں افراتفری پھیلانا ہے، اسلام آباد کا ایک جوان شہید ہو گیا ہے، ان کو احتجاج کے لیے سرکاری لوگوں کو لانا پڑتا ہے۔
وزیر اعلی پنجاب نے مزید کہا کہ ان کو ناکامی ہوئی، لوگوں نے ان کو رسپانس نہیں دیا، عوام کو جب ریلیف ملتا ہے تو ایسے لوگوں کو گھاس نہیں ڈالتے، کچھ بھی ہو جائے ہم نے اس ملک پر آنچ نہیں آنے دینی، آخر میں انہوں نے مریم اورنگزیب اور ان کی ٹیم کے کام کو سراہتے ہوئے کہا جتنا میں ماحولیات پر کام کرنا چاہتی تھی اس سے زیادہ مریم اورنگزیب نے اس پر کام کیا۔