09 Oct 2024
(ویب ڈیسک) پاکستان کے معروف یوٹیوبر سعد الرحمان المعروف ڈکی بھائی اور اُن کی اہلیہ عروب جتوئی کو گرفتاری کے بعد رہا کردیا گیا۔
پنجاب پولیس ذرائع کے مطابق ڈکی بھائی کی اہلیہ عروب جتوئی نے سوشل میڈیا پر اسلحہ کی نمائش کی تھی۔
پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ ماڈل ٹاؤن آرگنائز کرائم یونٹ نے اسلحہ کی نمائش پر ڈکی بھائی اور عروب جتوئی کو حراست میں لیا تھا۔
ڈکی بھائی اور عروب جتوئی کے معافی نامے کے بعد دونوں یوٹیوبرز کو چھوڑ دیا گیا۔