اپ ڈیٹس
  • 324.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

ورلڈ کلچر فیسٹیول کراچی میں تھیٹر پلے ”کلیو“ اردو زبان میں پیش

09 Oct 2024
09 Oct 2024

(ویب ڈیسک) آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی کے زیر اہتمام ”ورلڈ کلچر فیسٹیول کراچی“ آب و تاب سے جاری ہے۔

فیسٹیول کے 13 ویں روز تھیٹر ”کلیو“ اردو زبان میں آڈیٹوریم I میں پیش کیا گیا، ڈرامہ برطانوی تھیٹر ڈائریکٹر جوناتھن لین کا تھا جبکہ ہدایت کاری فرحان عالم صدیقی کی، ترجمہ روحی فاطمہ نے کیا۔

ڈرامے کی کاسٹ میں فاطمہ عادل، حسن عالم، علی رضا، دلبود رحیم، اجنیش ڈوڈیجا، زوبی فاطمہ، ارسلان ملک اور محمد عاصم شامل تھے۔

کلیو“ کی کہانی قتل کے اسرار کے گرد گھومتی ہے، کلاسک بورڈ گیم کو ”کلیو“ میں زندہ کیا گیا ہے جس میں 6 مہمانوں کو ایک خفیہ میزبان کی جانب سے عشائیے پر مدعو کیا جاتا ہے۔

مہمانوں کو کرنل مسٹر، مسز وائٹ، مسٹر گرین، مسز پیکاک، پروفیسر پلم اور مس سکارلیٹ کے فرضی نام دیئے جاتے ہیں، اگرچہ انہیں ذاتی معلومات کسی اور کو بتانے سے منع کیا جاتا ہے مگر جلد ہی انکشاف ہو جاتا ہے کہ سب لوگ میزبان کے ہاتھوں بلیک میلنگ کا شکار ہو چکے ہیں، پھر تمام لوگوں کو ہتھیار دیا جاتا ہے اور آپشن دیا جاتا ہے کہ اپنے بلیک میلر کو دوگنی ادائیگی کریں یا بے قصور بٹلر کو مار ڈالیں۔

اس کے بعد کی شام پاگل پن، مزاح اور قتل سے بھرپور ہوتی ہے جہاں ہر مجرم قاتل کو تلاش کرنے کی کوشش میں الجھتا رہتا ہے۔

شائقین نے ڈرامے کی منفرد کہانی کو بہت پسند کیا اور شاندار پرفارمنس پر خوب داد دی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے