اپ ڈیٹس
  • 324.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

کیا شان اداکارہ ریما سے شادی کرنا چاہتے تھے؟ اداکار نے بتا دیا

09 Oct 2024
09 Oct 2024

(ویب ڈیسک) پاکستان فلم انڈسٹری کے معروف اداکار شان شاہد نے اداکارہ ریما سے شادی سے متعلق ردعمل دے دیا ۔

سینئر اداکار شان شاہد حال ہی میں ایک نجی ٹی وی کے پروگرام میں شریک ہوئے جہاں انہوں نے اپنی زندگی اور کیریئر کے حوالے سے مختلف موضوعات پر گفتگو کی۔

پروگرام میں میزبان نےسوال پوچھا کہ کیا شان شاہد نے اداکارہ ریما خان سے شادی کرنے سے متعلق کبھی سوچا؟

اس کے جواب میں اداکار نے کہا کہ میں نے اس بارے میں کبھی نہیں سوچا کیونکہ جب میں ریما سے ملا تو اس وقت میری عمر 16 سال تھی، ہم نے کم عمری میں فلم 'بلندی' سے ایک ساتھ کیریئر کا آغاز کیا تھا۔

انہوں نے کہا کہ 16 سال کی عمر میں آپ شادی کے بارے میں نہیں سوچتے، آپ نئے لوگوں سے ملتے ہیں، دنیا دیکھتے ہیں اور آپ کام پر توجہ دیتے ہیں لیکن آپ شادی کے بارے میں نہیں سوچتے۔

شان کا کہنا تھا کہ لوگ سکرین کو مختلف نظر سے دیکھتے ہیں کیونکہ ہم سکرین پر رومانس کرتے ہیں، ساتھ گھومتے ہیں اور اپنی محبت کا اظہار کرتے ہیں، اس لیے لوگ ایسا خیال کرتے ہیں۔

واضح رہے کہ سینئر اداکار شان شاہد اور اداکارہ ریما خان کی 'بلندی' کے علاوہ فلم 'نکاح' بھی بلاک بسٹر ثابت ہوئی جب کہ شان شاہد کی دیگر قابل ذکر فلموں میں وار، خدا کے لیے، مجاجن، سنگم اور ضرار شامل ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے