اپ ڈیٹس
  • 329.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

جن کی خود کوئی کارکردگی نہیں وہ دوسروں سے سوال کر رہے ہیں، عظمیٰ بخاری

09 Oct 2024
09 Oct 2024

(لاہور نیوز) وزیراطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ جن کی خود کوئی کارکردگی نہیں وہ دوسروں سے سوال کررہے ہیں۔

مزمل اسلم کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے وزیراطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا کے پی حکومت کا ریلیف سے کوئی تعلق ہے نہ کسان سے اور نہ ہی سولر پینل بانٹنے سے کوئی تعلق ہے، بھائی یہ کر کیسے لیتے ہیں آپ لوگ؟ کے پی حکومت کے پاس روٹی سستی کرنے کا میکنزم تک نہیں ہے۔

عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا پنجاب کا کسان مریم نواز کی کارکردگی سے مطمئن ہے، مریم نواز کسانوں کے لئے کسان پیکج پر عمل درآمد شروع کر چکی ہیں، لاکھوں کسانوں کا درخواستیں دینا انکا مریم نواز پر اعتماد ہے۔

وزیراطلاعات پنجاب نے کہا کسانوں کو ٹریکٹر سکیم کے تحت ہزاروں ٹریکٹرز تقسیم کرنے جا رہے ہیں، ڈیڑھ لاکھ کسان کارڈ تقسیم کئے جا چکے ہیں، مریم نواز  نے چند ماہ میں پنجاب کے لوگوں کو سستی روٹی اور سستا آٹا فراہم کیا ہے، مریم نواز کی حکومت نے پنجاب کے لوگوں کو بجلی کے بلوں میں بھی 55 ارب کا ریلیف دیا ہے، مریم نواز جلد پنجاب میں سولر پینل کا بھی منصوبہ لا رہی ہیں۔

عظمیٰ بخاری کا مزید کہنا تھا کہ کے پی حکومت نے بھی سولر پینل دینے کا اعلان کیا تھا لیکن وہ صرف اعلان ہی رہا، کے پی حکومت کے پاس سرکاری ملازمین کو تنخواہیں دینے اور یونیورسٹیاں چلانے تک کے بھی فنڈز میسر نہیں، صوبے کی عوام کے لئے ان کے پاس فنڈز نہیں مگر دھرنے، جلسوں اور احتجاج کے لئے تمام مسائل میسر ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے