اپ ڈیٹس
  • 302.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

لبنان میں پھنسے 70 پاکستانی خصوصی پرواز کے ذریعے وطن پہنچ گئے

09 Oct 2024
09 Oct 2024

(لاہور نیوز) لبنان میں پھنسے 70 پاکستانی خصوصی پرواز کے ذریعے وطن پہنچ گئے۔

لبنان میں پھنسے پاکستانیوں کو لیکر آنے والی پرواز  نے کراچی ایئرپورٹ پر لینڈ کیا، غیر ملکی ایئر لائن کی خصوصی پرواز پاکستانیوں کو لیکر وطن واپس پہنچی، ایئرپورٹ پر لبنان سے آنے والے ہم وطنوں کیلئے خصوصی انتظامات کئے گئے تھے۔

لبنان سے وطن واپس پہنچنے والے پاکستانیوں نے پاک سر زمین پر پہنچتے ہی سجدہ شکر ادا کیا، گورنر سندھ کامران ٹیسوری، وفاقی وزیر خالد مقبول صدیقی اور دیگر  نے وطن آنے والوں کا ایئرپورٹ پر استقبال کیا۔

گورنر سندھ نے کہا کہ مشکل وقت میں حکومت پاکستانیوں کے ساتھ کھڑی ہے، جو پاکستانی وہاں رہ گئے ہیں ان کی واپسی کیلئے انتظامات کئے ہوئے ہیں، جو پاکستانی واپس آنا چاہتے ہیں اس کے لئے حکومت انتظامات کرے گی۔

وفاقی وزیر خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ لبنان میں پھنسے پاکستانیوں کی واپسی مشکل مرحلہ ہے، وہاں پھنسے پاکستانیوں تک رسائی بھی مشکل مرحلہ تھا، حکومت اور اداروں نے بہترین انتظامات کئے ہیں، حکومت پاکستانیوں کی وطن واپسی کی ذمہ داری پوری کرے گی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے