اپ ڈیٹس
  • 302.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

چیمپئنز ٹرافی کا فائنل پاکستان سے باہر ہونے کی کوئی تجویز زیرغور نہیں: پی سی بی

09 Oct 2024
09 Oct 2024

(ویب ڈیسک) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے آئندہ سال پاکستان میں ہونے والی آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے فائنل کے بارے میں برطانوی اخبار کے دعوے کی سختی سے تردید کر دی۔

برطانوی اخبار نے خبر دی ہے کہ آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی میں بھارت کے فائنل میں پہنچنے کی صورت میں فائنل پاکستان سے باہر کھیلا جائے گا۔

تاہم پی سی بی نے اس خبر کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان فائنل سمیت چیمپئنز ٹرافی کے تمام میچوں کے پاکستان میں انعقاد کے بارے میں واضح مؤقف رکھتا ہے۔

پی سی بی کا کہنا ہے کہ ایسی کوئی تجویز زیرغور نہیں کہ چیمپئنز ٹرافی کا فائنل پاکستان سے باہر ہو، پاکستان کرکٹ بورڈ اس بارے میں واضح پیغام دے دینا چاہتا ہے کہ چیمپئنز ٹرافی کے تمام میچز پاکستان میں منعقد ہونگے۔

آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کی تیاریوں کے سلسلے میں سٹیڈیمز کی اپ گریڈیشن جاری ہے اور پی سی بی اپنی تمام توجہ اسی پر مرکوز کیے ہوئے ہے۔

واضح رہے کہ آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 کی میزبانی پاکستان کے پاس ہے اور چیمپئنز ٹرافی فروری مارچ 2025 میں کھیلی جانی ہے۔

چیمپئنز ٹرافی کے لیے بھارتی ٹیم کی پاکستان آمد کے حوالے سے بی سی سی آئی نے اب تک کوئی فیصلہ نہیں کیا ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے