اپ ڈیٹس
  • 324.00 انڈے فی درجن
  • 308.00 زندہ مرغی
  • 446.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

ساف ویمنز چیمپئن شپ: سپورٹس بورڈ کا ویمنز فٹبال ٹیم کو این او سی جاری کرنے سے انکار

09 Oct 2024
09 Oct 2024

(لاہور نیوز) سپورٹس بورڈ نے ساف ویمنز چیمپئن شپ کیلئے ویمنز فٹبال ٹیم کو این او سی جاری کرنے سے انکار کردیا۔

پاکستان سپورٹس بورڈ (پی ایس بی) نے پاکستان ویمنز فٹبال ٹیم کو اس ماہ ہونے والی ساف ویمنز چیمپئن شپ میں شرکت کے لیے این او سی جاری کرنے سے انکار کردیا ہے، ساف ویمنز چیمپئن شپ 17 سے 30 اکتوبر تک نیپال میں منعقد ہونی ہے۔

پاکستان سپورٹس بورڈ کی جانب سے پاکستان فٹبال فیڈریشن (پی ایف ایف) کو بھیجے گئے خط کے مطابق تاخیر سے درخواست کی وصولی اور ضروری دستاویزات پر نارملائزیشن کمیٹی کے چیئرمین کے دستخط نہ ہونے کی وجہ سے این او سی جاری نہیں کیا گیا۔

پی ایس بی کے خط میں واضح کیا گیا ہے کہ 12 ستمبر کو پی ایف ایف کو ہدایت کی یاد دہانی کرائی گئی تھی، تاہم پی ایف ایف کی جانب سے درخواست نہ بروقت ملی اور نہ ہی اس پر چیئرمین نارملائزیشن کمیٹی کے دستخط تھے، خط میں مزید کہا گیا کہ اس طرح کی کوتاہیوں سے پی ایس بی کے لیے درخواست کو پراسس کرنا ممکن نہیں تھا۔

ذرائع کے مطابق پاکستان فٹبال فیڈریشن نے ساف ویمنز کپ کے لیے این او سی کی درخواست 16 ستمبر کو جمع کروائی تھی، تاہم اس درخواست پر پی ایف ایف نارملائزیشن کمیٹی کے چیئرمین ہارون ملک کے بجائے کمیٹی کے ممبر شاہد کھوکھر کے دستخط تھے۔

پاکستان ویمنز فٹبال ٹیم کا تربیتی کیمپ اسلام آباد میں جاری ہے اور ٹیم کو 12 اکتوبر کو نیپال روانہ ہونا تھا تاہم این او سی نہ ملنے سے ٹیم کی ایونٹ میں شرکت پر سوالیہ نشان لگ گیا ہے۔ 

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے