اپ ڈیٹس
  • 324.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

آئینی ترامیم سے ن لیگ اور پیپلزپارٹی کو نقصان ہوگا: مفتاح اسماعیل

09 Oct 2024
09 Oct 2024

(لاہور نیوز) جنرل سیکرٹری عوام پاکستان پارٹی مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ آئینی ترامیم سے ن لیگ اور پیپلزپارٹی کو نقصان ہوگا۔

دنیا نیوز کے پروگرام’’آن دی فرنٹ‘‘میں گفتگو کرتے ہوئے مفتاح اسماعیل کا کہنا تھا کہ اس حکومت کے پاس عوام کا مینڈیٹ نہیں ہے، یہ حکومت اس لیے گھبرائی ہوئی ہے، اس وقت ملک کوافراتفری نہیں استحکام کی ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کو بھی پچھلی باتوں کو بھول جانا چاہیے، ملک کی خاطر سب کو ایک ایک قدم پیچھے ہٹنا پڑے گا۔

ان کا چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو پر تنقید کے نشتر چلاتے ہوئے کہنا تھا کہ بلاول بھٹو کو اچانک آئینی عدالت یاد آگئی ہے،آئینی ترمیم سے (ن) لیگ اور پیپلزپارٹی کو نقصان ہوگا، مسلم لیگ(ن) اور پیپلزپارٹی کو ماضی کی تاریخ نہیں بھولنی چاہیے۔

انہوں نے مزید کہا کہ بلاول بھٹو بھی وزیراعظم بننےکی کوشش کر رہے ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے