اپ ڈیٹس
  • 329.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

آئینی ترامیم کیلئے 25اکتوبرضروری نہ مجبوری ہے:بلاول بھٹو

09 Oct 2024
09 Oct 2024

(لاہور نیوز) چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ آئینی ترمیم کیلئے25 اکتوبر ضروری نہ مجبوری ہے۔

دنیا نیوزکےپروگرام’دنیا مہربخاری کےساتھ‘میں گفتگو کرتے ہوئے بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ حکومت چاہے گی آئینی ترمیم 25اکتوبر سے پہلےہو، پیپلزپارٹی چاہتی ہے تمام سیاسی جماعتوں میں اتفاق رائے قائم ہواور اتفاق رائے سے ترامیم پاس ہو جائیں۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ آئینی ترمیم کے لیے ہم نہیں چاہیں گے کہ اراکین کی خرید و فروخت کی جائے، پی ٹی آئی کی کوشش ہے جوڈیشری اور اسٹیبلشمنٹ کو متنازعہ بنایا جائے، تحریک انصاف والےآئینی ترمیم کومتنازعہ بنانا چاہتےہیں، الیکشن مہم میں جوڈیشل ریفارمزکا وعدہ کیا تھا، جوڈیشل ریفارمزسےعوام کوفوری انصاف ملےگا۔

چیف جسٹس کے حوالے سے سوال پر ان کا اپنے جواب میں کہنا تھا کہ قاضی فائزعیسیٰ، جسٹس منصورعلی شاہ کی عزت کرتےہیں۔

 چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی نے مزید کہا کہ میں مولانا فضل الرحمان کے ساتھ اتفاق رائے چاہتا ہوں اور حکومت سےکہا تھا کہ تحریک انصاف کومثبت سیاست کا موقع دیا جائے، جیسےہی پارلیمانی کمیٹی بنائی بانی پی ٹی آئی نےمتنازعہ بیان دیا، جس سے سیاست میں جوبات چیت کی سپیس تھی وہ کم ہوئی۔

بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ آج بھی میرے دروازے تحریک انصاف کے لیے کھلے ہیں، آج تک تحریک انصاف نے ہمیں اپروچ نہیں کیا، تحریک انصاف کا مشن پاکستان کو فیل کرنا ہے، تحریک انصاف والےچاہتےہیں ملک نہ چلے، پیپلزپارٹی مثبت سیاست چاہتی ہے۔

چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی نےکہا کہ تحریک انصاف سے انتخابی نشان واپس لینے میں میرا کوئی تعلق نہیں، تحریک انصاف نے آئین کے مطابق انٹرا پارٹی الیکشن نہیں کرائے تھے، بانی پی ٹی آئی جوڈیشل ریفارمز کو سبوتاژ کرنا چاہتےہیں۔

بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ ترامیم کے لیے ہم جلدی نہیں کر رہے، مجھے اپنے نانا کےکیس میں پچاس سال بعد انصاف ملا، لوگوں کوانصاف کے لیے کئی کئی سال لگتے ہیں، تحریک انصاف نے ہر چیز کی مخالفت کرنی ہے تو پھر ان کی مرضی، افتخارچودھری کےدور میں جوڈیشل پالیٹکس شروع ہوئی، افتخارچودھری والی سوچ رکھنے والےججز ڈیم بناتے ہیں۔

مہنگائی کے حوالے سے سوال پر انہوں نے کہا کہ اس وقت ملک میں مہنگائی عوام کا سب سے بڑا مسئلہ ہے، مہنگائی کم ہورہی ہے ، ہمیں حکومت کی پالیسی کی تعریف کرنی چاہیے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے