اپ ڈیٹس
  • 324.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

نمایاں کارکردگی کی حامل شخصیات میں ایف پی سی سی آئی ایوارڈز تقسیم

08 Oct 2024
08 Oct 2024

(لاہور نیوز) ایف پی سی سی آئی کے بارہویں ایکسی لینس ایوارڈز کی تقریب میں میاں عامر محمود اور گوہر اعجاز سمیت مختلف شخصیات کو ایوارڈز سے نوازا گیا۔

ایوان صدر اسلام آباد میں وفاق ایوان ہائے صنعت و تجارت(ایف پی سی سی آئی) کے بارہویں ایکسی لینس ایوارڈز کی تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں صدر مملکت آصف علی زرداری نے خصوصی شرکت کی اور ایوارڈز تقسیم کئے، تقریب میں سابق نگران وزیر تجارت گوہر اعجاز، صدر ایف پی سی سی آئی عاطف اکرام شیخ اور سی ای او پنجاب گروپ آف کالجز میاں عامر محمود سمیت مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی شخصیات موجود تھیں۔

تقریب میں مختلف شعبہ جات میں نمایاں کارکردگی دکھانے والی شخصیات کو ایوارڈز سے نوازا گیا، تعلیم کے میدان میں اہم خدمات کے اعتراف پر پنجاب گروپ آف کالجز کو بیسٹ ایجوکیشنل نیٹ ورک آف دی کنٹری کا ایوارڈ دیا گیا، سی ای او پنجاب گروپ آف کالجز میاں عامر محمود نے صدر مملکت آصف علی زرداری سے ایوارڈ وصول کیا۔

اسی طرح بیسٹ رئیل اسٹیٹ پراجیکٹ کمپنی آف دی ایئر کا ایوارڈ لیک سٹی کو دیا گیا جو سی ای او لیک سٹی سلطان گوہر  نے وصول کیا۔

زرعی پیداوار کے اضافے کی مصنوعات تیار کرنے پر فاطمہ فرٹیلائزر کمپنی کو ایوارڈ سے نوازا گیا، جو سی ای او علی مختار  نے وصول کیا، اسی طرح لیجنڈ آف دی بزنس کمیونٹی کا ایوارڈ ایس ایم منیر کو دیا گیا جو ان کے بھائی ایس ایم پرویز اور بیٹے ایس ایم تنویر  نے وصول کیا۔

معروف نیوز چینل جیو نیوز کو ایکسی لینسی ایوارڈ دیا گیا، ایوارڈ جیو نیوز کے مینجنگ ڈائریکٹر اظہر عباس نے وصول کیا۔

بیسٹ ہسپتال آف دی ایئر کا ایوارڈ آغا خان یونیورسٹی ہسپتال کے سی ای او سید فرحت عباس نقوی نے وصول کیا، اسی طرح گلاس مینوفیکچرنگ میں غنی گلاس کے سی ای او انوار غنی کو بیسٹ کمپنی آف دی ایئر کے ایوارڈ سے نوازا گیا۔

بیسٹ بینک آف دی ایئر کا ایوارڈ ایچ بی ایل کے سی ای او محمد ناصر سلیم کو دیا گیا جبکہ بیسٹ ایمرجنگ فیشن ڈیزائننگ کا ایوارڈ سفینہ یحییٰ کو دیا گیا۔

لیجنڈ آف بزنس کا ایوارڈ لاہور کی بزنس کمیونٹی کی معروف شخصیت ملک افتخار کے صاحبزادے تیمور ملک نے وصول کیا۔

سیالکوٹ میں 40 سال سے بزنس کمیونٹی کی خدمت میں مصروف عمل شیخ ریاض کو لیجنڈ آف بزنس کمیونٹی کا ایوارڈ دیا گیا جو ان کی فیملی نے وصول کیا۔

صدر مملکت آصف علی زرداری کا تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ حکومت کے ساتھ مل کر معاشی استحکام کے لئے کوشش کر رہے ہیں، ایسی صنعتوں کی ضرورت ہے جو ہمارے لوگوں کو خوشحال کریں، بجلی کی قیمتوں میں کمی کے لئے لائحہ عمل بنائیں گے، پالیسی ریٹ میں مزید کمی کے لئے حکومت کے ساتھ مل کر اقدامات کئے جائیں گے، اپنے پچھلے دور میں صنعتوں کے فروغ کے لئے اقدامات کئے، صنعتوں کو روزگار کی فراہمی کے لئے ہر ممکن مواقع دیئے۔

صدر ایف پی سی سی آئی عاطف اکرام شیخ  نے تقریب سے خطاب میں کہا کہ ایس سی او کا پاکستان میں انعقاد خوش آئند ہے، اس سے خطے میں تجارتی و سفارتی سرگرمیاں بڑھیں گی، ملک کو معاشی چیلنجز درپیش ہیں، ایس سی او کے انعقاد سے خطے میں پاکستان کا مثبت تشخص اجاگر ہو گا۔

سابق نگران وزیر تجارت گوہر اعجاز کا شرکا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ پاکستان اڑھائی سال کی مشکلات کے بعد دوبارہ پٹری پر چڑھ گیا ہے، مثبت معاشی اشاریے آنا شروع ہو گئے ہیں، میرا خواب ہے پاکستان دنیا کی پانچویں بڑی اکانومی بنے، وہ قوم ترقی کرتی ہے جو اپنے ہیروز کو یاد رکھتی ہے۔

 
Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے