(لاہور نیوز ) وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ علی امین گنڈا پور کارکنوں میں ’مظلوم بچہ‘ بننے کی کوشش کر رہے ہیں۔
وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے علی امین گنڈاپور کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کی فلاپ سٹوری پر اس کے اپنے لوگ یقین نہیں کر رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ’ گینگ آف کالا چور‘ کا چیلا پارٹی کارکنوں میں ’ مظلوم بچہ‘ بننے کی ناکام کوشش کر رہا ہے ، نواز شریف کے بھائی وزیر اعظم ہیں اور بیٹی وزیر اعلیٰ پنجاب ہیں، نواز شریف کے بغض میں جلتے آپ کا لیڈر اڈیالہ جیل میں پہنچ گیا ہے۔
عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ نواز شریف پاکستان اور قوم کی بات کرنے والے قومی لیڈر ہیں، آپ لوگ کنویں کے مینڈک ہیں، اس سے باہر نہیں نکلنا چاہتے، ہر ہفتے پنجاب اور وفاق پر چڑھائی کرنے کی بجائے اپنے صوبے کی عوام پر رحم کھائیں۔
صوبائی وزیر اطلاعات و نشریات نے مزید کہا کہ عظمیٰ بخاری اگر صوبہ چلانے کے قابل نہیں ہیں تو پختونخوا کی جان چھوڑیں۔