08 Oct 2024
(لاہور نیوز) پاکستان تحریک انصاف نے ایک بار پھر ڈی چوک میں احتجاج کی تیاری شروع کر دی۔
ذرائع کے مطابق تحریک انصاف نے نئے احتجاج کے لئے نیا شیڈول تیار کر لیا، تحریک انصاف کا 11 اکتوبر کو ملتان اور ساہیوال میں احتجاج ہو گا، پی ٹی آئی 12 اکتوبر کو گوجرانوالا اور سرگودھا میں احتجاج کرے گی، 13 اکتوبر کو ڈی جی خان، 14 اکتوبر کو لاہور اور فیصل آباد میں احتجاج ہو گا۔
ذرائع کے مطابق پنجاب میں احتجاجوں کے بعد اسلام آباد میں احتجاج کی دوبارہ کال دی جائے گی، اسلام آباد میں احتجاج کی کال کا فیصلہ تحریک انصاف کی سیاسی کمیٹی کرے گی، تحریک انصاف نے کارکنوں کو اہم ہدایات جاری کر دیں۔