اپ ڈیٹس
  • 324.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

نابینا افراد اور پنجاب حکومت کے درمیان 16 ویں روز بھی ڈیڈ لاک برقرار

08 Oct 2024
08 Oct 2024

(لاہور نیوز) نابینا افراد اور پنجاب حکومت کے درمیان 16 ویں روز بھی ڈیڈ لاک برقرار، مظاہرین کا کہنا ہے کہ جو اقدامات بھی کئے گئے ہیں ہمارے ساتھ تحریری طور پر ایگریمنٹ کیا جائے۔

صوبائی دارالحکومت کے شہر لاہور میں نابینا افراد کا احتجاج سولویں روز میں داخل ہو گیا، صوبائی وزیر سوشل ویلفیئر سہیل شوکت بٹ بھی مظاہرین سے ملنے پہنچے۔

نابینا افراد نے کہا کہ جو بھی اقدامات کئے گئے ہمیں تحریری طور پر ایگری منٹ کیا جائے، صوبائی وزیر  نے کہا کہ ہماری طرف سے کوئی ڈیڈ لاک نہیں، نابینا افراد کے مطالبات کابینہ کمیٹی نے منظور کرنے ہیں۔

سہیل شوکت بٹ کا کہنا تھا کہ نابینا افراد کا مطالبہ ہے فوری نوٹیفکیشن جاری کیا جائے جو ممکن نہیں تاہم انہیں ہر ممکن سہولت اور 3 وقت کا کھانا دے رہے ہیں جبکہ نابینا افراد کو عنقریب خوشخبری دیں گے تاہم  نابینا افراد نے کہا کہ وہ وزیر سوشل ویلفیئر کی گفتگو سے اتفاق نہیں کرتے، اگر کوئی اقدامات کئے گئے ہیں تو ہمارے ساتھ ایگریمنٹ کیا جائے۔

صوبائی وزیر  نے مزید کہا کہ نابینا افراد کا وی آئی پیز کا الاؤنس 100 سے بڑھا کر 600 روپے کر دیا ہے جبکہ ہمت کارڈ میں 7 ہزار خصوصی افراد کو ریلیف دے رہے ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے