08 Oct 2024
(ویب ڈیسک) انگلش کرکٹ ٹیم کے باؤلنگ کنسلٹنٹ جیمز اینڈرسن نے انگلینڈ کرکٹ ٹیم کو جوائن کر لیا۔
جیمز اینڈرسن ٹیم کے ہمراہ ملتان سٹیڈیم پہنچے، انہوں نے انگلینڈ ٹیم کو تاخیر سے جوائن کیا ہے، جیمز اینڈرسن سکاٹ لینڈ میں گالف ٹورنامنٹ میں حصہ لے رہے تھے۔
سکاٹ لینڈ میں گالف ٹورنامنٹ اتوار کو ختم ہوا جس کے بعد انگلش کرکٹ ٹیم کے باؤلنگ کنسلٹنٹ جیمز اینڈرسن نے پاکستان کا سفر شروع کیا۔
خیال رہے کہ ملتان ٹیسٹ کے دوسرے دن کے کھیل کا آغاز ہوچکا ہے اور پاکستان ٹیم 4 وکٹوں کے نقصان پر 328 رنز سے اپنی اننگز آگے بڑھا رہی ہے۔