اپ ڈیٹس
  • 324.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

گورنر پنجاب سے پاکستان میں تعینات آسٹریلین ہائی کمشنر نیل ہاکنز کی ملاقات

07 Oct 2024
07 Oct 2024

(لاہور نیوز) گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان سے پاکستان میں تعینات آسٹریلین ہائی کمشنر نیل ہاکنز کی ملاقات۔

ملاقات میں موسمیاتی تبدیلی، تعلیم، زراعت، ڈیری سیکٹر اور کھیل کے شعبے میں دو طرفہ تعلقات کو فروغ دینے پر تبادلہ خیال کیا گیا، گورنر پنجاب سلیم حیدر خان نے کہا کہ پاکستان میں زراعت کو جدید بنیادوں پر استوار کرنے کے لیے آسٹریلین ٹیکنالوجی سے استفادہ کرنا چاہتے ہیں، پاکستانی طلبہ بڑی تعداد میں آسٹریلین یونیورسٹیوں میں تعلیم حاصل کر رہے ہیں، پاکستانی طلبہ کو سکالرشپس دینے کے اقدام کو سراہتے ہیں۔

گورنر پنجاب نے کہا کہ موسمیاتی تبدیلی بہت بڑا مسئلہ ہے، اس سے نمٹنے کے لیے اکٹھے کام کرنے کی ضرورت ہے، کھیل کے شعبے میں کرکٹ، ہاکی کے فروغ کے لیے آسٹریلین تعاون کو سراہتے ہیں، ہاکی کو فروغ دینے کے لیے گورنر ہاؤس میں 10 اکتوبر کے بعد ہاکی کی ٹیم کو مدعو کیا جائے گا، اس موقع پر آسٹریلین ہائی کمشنر کو بھی مدعو کیا جائے گا۔

آسٹریلین ہائی کمشنر نیل ہاکنز کا کہنا تھا کہ پنجاب میں زراعت اور فارمنگ کے شعبے میں منصوبوں پر کام ہو رہا ہے، آسٹریلیا پاکستان کے ساتھ تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہے جبکہ پاکستان اور آسٹریلیا کے مابین تجارت کو بڑھانے کی ضرورت ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے