07 Oct 2024
(لاہور نیوز) قومی ٹیم کے کپتان شان مسعود نے چار سال اور 28 اننگز بعد ٹیسٹ فارمیٹ میں سنچری بنا لی جبکہ بحیثیت کپتان انکی انگلینڈ کیخلاف یہ پہلی سنچری ہے۔
انگلینڈ کے خلاف ملتان ٹیسٹ میچ میں کپتان شان مسعود نے کیریئر کی 11ویں سنچری بنائی جس میں 10 چوکے اور 2 چھکے شامل تھے۔شان مسعود نے 28 اننگز پہلے انگلینڈ کے خلاف 2020 میں سنچری بنائی تھی۔
اس کے علاوہ شان مسعود تیز ترین سنچری بنانے والے پاکستان کے دوسرے ٹیسٹ کپتان بھی بن گئے، انہوں نے 102 گیندوں کا سامنا کرتے ہوئے سنچری بنائی۔ان سے قبل سال 2014 میں سابق کپتان مصباح الحق نے آسٹریلیا کے خلاف 56 گیندوں پر تیز ترین سنچری سکور کی تھی۔