اپ ڈیٹس
  • 324.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

مریم نواز سے پرتگالی سفیر کی ملاقات، مختلف شعبوں میں تعاون پر اتفاق

07 Oct 2024
07 Oct 2024

(لاہور نیوز)وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز سے پرتگال کے سفیر ایچ ای مسٹر مینوئل فریڈریکو پنہیرو ڈا سلوا نے ملاقات کی۔

ملاقات کے دوران پنجاب میں بیرونی سرمایہ کاروں کے لئے مراعاتی پیکیج ری ڈیزائن کرنے کا فیصلہ کیا گیا جبکہ باہمی تعلقات کے فروغ اور تجارتی حجم بڑھانے کے لئے دو طرفہ ٹیمیں تشکیل دینے پر بھی اتفاق ہوا۔

پنجاب حکومت نے مختلف شعبوں میں پرتگال کے تجربات اور مشاہدات سے استفادہ کرنے کا فیصلہ کیا جبکہ وزیراعلیٰ مریم نواز نے حکام سے باہمی تعلقات کے فروغ کے لئے پائیدار اور مؤثر پلان طلب کر لیا، ملاقات میں تعلیم، صحت، آئی ٹی، زراعت اور ٹورازم کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

اس موقع پر گفتگو کرتےہوئے وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا تھا کہ پرتگال کے ساتھ سفارتی تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں، باہمی تعلقات کو مزید فروغ دیں گے، پرتگال کے سرمایہ کاروں کا پنجاب میں سرمایہ کاری کے لئے خیر مقدم کریں گے، پنجاب میں سرمایہ کاری کے لیے سازگار ماحول یقینی بنایا گیا ہے۔

پرتگال کے اعزازی قونصل افتخار فیروز، چیف سیکرٹری زاہد اختر زمان، ایڈیشنل سیکرٹری سارہ حیات اور دیگر بھی ملاقات میں موجود تھے۔ 

 
Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے