07 Oct 2024
(لاہور نیوز) سپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان نے پنجاب اسمبلی کا اجلاس 11 اکتوبر کو طلب کر لیا ہے۔
پنجاب اسمبلی کا اجلاس 11 اکتوبر بروز جمعہ کی دوپہر دو بجے طلب کیا گیا ہے، سپیکر پنجاب اسمبلی نے اجلاس اپوزیشن کی ریکوزیشن پر طلب کیا ہے، اجلاس کی صدارت سپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان کریں گے۔
اپوزیشن کی ریکوزیشن پر طلب کردہ پنجاب اسمبلی کے اجلاس میں مہنگائی اور امن و امان پر عام بحث کی جائے گی۔