پنجاب گورنمنٹ
پنجاب کی کابینہ کمیٹی برائے امن و امان کا اجلاس، راولپنڈی میں فوج تعیناتی کی منظوری
07 Oct 2024
07 Oct 2024
(لاہور نیوز) پنجاب کی کابینہ کمیٹی برائے امن و امان کے اجلاس میں اہم فیصلہ ہو گیا، راولپنڈی اور اٹک میں فوج کی تعیناتی کی منظوری دے دی گئی۔
فوج شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس میں شرکت کرنے والے سربراہانِ مملکت اور معزز مہمانوں کی سکیورٹی میں سول انتظامیہ کی مدد کرے گی، شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہانِ مملکت کا اجلاس 15 اور 16 اکتوبر کو اسلام آباد میں منعقد ہو گا۔
پنجاب کے اضلاع راولپنڈی اور اٹک میں ضرورت کے مطابق سکیورٹی کیلئے فوج تعینات کی جائے گی، ترجمان محکمہ داخلہ پنجاب کے مطابق محکمہ داخلہ پنجاب کی درخواست پر وفاقی وزارت داخلہ نے منظوری دے دی ہے۔