اپ ڈیٹس
  • 324.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

ایک اور اہم بیٹھک، حکومتی وفد کی ایک بار پھر فضل الرحمان کی رہائش گاہ آمد

06 Oct 2024
06 Oct 2024

(لاہور نیوز)ایک اور اہم بیٹھک، حکومتی وفد ایک بار پھر جمیعت علماء السلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کیلئے انکی کی رہائش گاہ پر پہنچ گیا۔

ڈپٹی وزیر اعظم اسحاق ڈارکی سربراہی میں جانے والے وفد نے مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کی، حکومتی وفد میں خواجہ سعد رفیق، نیئر بخاری، نوید قمر اور شیری رحمان شامل تھے، جبکہ جے یو آئی کے عبدالغفور حیدری، مولانا صلاح الدین ایوبی اور اسلم غوری ملاقات میں شریک ہوئے۔

ملاقات میں ملکی سیاسی صورتحال پر گفتگو کی گئی اور مولانا فضل الرحمان کو کل ہونے والی فلسطین کانفرنس میں شرکت کی دعوت دی گئی، حکومتی وفد نے مولانا فضل الرحمان کو آئینی ترامیم پیکج پر ایک بار پھر قائل کرنے کی کوشش کی اور ترامیم کیلئے مولانا فضل الرحمان کی حمایت حاصل کرنے کی کوشش کی۔

واضح رہے کہ مولانا فضل الرحمان  نے حکومت سے چھبیسویں مجوزہ آئینی ترامیم کا بل شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے پاکستان میں ہونے والے اجلاس تک مؤخر کرنے کا مطالبہ کیا۔

 
Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے