اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار

عمران خان سے ملاقات کرادیں، مذاکرات پر قائل کرلوں گا: رؤف حسن

28 Sep 2024
28 Sep 2024

(لاہور نیوز) سابق سیکرٹری اطلاعات پی ٹی آئی رؤف حسن نے اپنے موقف پر قائم رہتے ہوئے کہا ہے کہ بالآخر مذاکرات ہی کرنا ہوں گے، آج نہیں تو 2 ماہ بعد، ہوں گے مذاکرات ہی۔

دنیا نیوز کے پروگرام ٹونائٹ ود ثمر عباس میں خصوصی گفتگو کرتے ہوئے رؤف حسن کا کہنا تھا کہ اسٹیبلشمنٹ سمیت تمام سیاسی جماعتوں سے بات کرنا پڑے گی، بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کرا دیں قائل کرلوں گا، ابھی نہیں بتا سکتا جماعت میں کون کون مذاکرات کے حق میں ہے۔

وکلاء کے احتجاج پر رؤف حسن کا کہنا تھا کہ بہت اچھا شو نہیں تھا لیکن یہ ابھی آغاز ہے آگے دیکھئے کیا ہوتا ہے،علی امین گنڈا پور کی بانی پی ٹی آئی کی رہائی پر دیئے گئے بیان بارے رؤف حسن نے کہا کہ جلسے کی تقریر کو ایک تقریر سے زیادہ اور کچھ نہیں سمجھنا چاہئے۔

انہوں نے کہا کہ اسمبلیوں سے مستعفی ہونے کے حوالے سے کسی آپشن پر غور نہیں ہو رہا، ہم ہرحال میں آئینی ترمیم کو روکیں گے۔

رؤف حسن نے کہا کہ مولانا کے ساتھ آئینی ترمیم سے متعلق مشاورت جاری ہے، اگر کسی سٹیج پر ضرورت محسوس ہوئی تو ہماری طرف سے مشترکہ مسودہ دیا جاسکتا ہے، اس وقت جو سوکالڈ مسودہ ہے وہ ہمیں اور مولانا کو قبول نہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے