اپ ڈیٹس
  • 339.00 انڈے فی درجن
  • 353.00 زندہ مرغی
  • 511.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

اصلاحات کے باعث پاکستان کی معیشت درست سمت پر گامزن ہے: آئی ایم ایف

26 Sep 2024
26 Sep 2024

(لاہور نیوز) عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کی مینجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا نے پاکستان کیلئے آئی ایم ایف پروگرام کی منظوری پر پاکستانی عوام اور حکومت کو مبارکباد پیش کر دی ہے۔

آئی ایم ایف بورڈ اجلاس کے بعد نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے آئی ایم ایف کی مینجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا نے کہا کہ پاکستانی حکومت اور عوام کو مبارک ہو، پاکستان نے اصلاحات کی ہیں جس سے معیشت بہتر ہو گئی۔

انہوں نے کہا کہ اصلاحات کے باعث پاکستان کی معیشت درست سمت پر گامزن ہے، معیشت کی گروتھ اور مہنگائی میں کمی ہو رہی ہے، پاکستان کی حکومت کا ہدف امیروں سے ٹیکس لینا اور غریبوں کی مدد کرنا ہے۔

یاد رہے کہ عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے پاکستان کیلئے 7 ارب ڈالرز کے بیل آؤٹ پیکیج کی منظوری دے دی ہے۔

ذرائع وزارت خزانہ کے مطابق پاکستان کو 30 ستمبر تک 1.1 ارب ڈالرز کی پہلی قسط ملنے کا امکان ہے، قرض پروگرام منظوری کے بعد دوسری قسط بھی اسی مالی سال آئے گی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف کا قرض 5 فیصد شرح سود سے کم پر ملے گا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے