اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

لاہور چیمبر کے انتخابات: پیاف پائنیرز پروگریسو الائنس کا ایسوسی ایٹ کلاس میں بھی کلین سویپ

25 Sep 2024
25 Sep 2024

(لاہور نیوز) لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے الیکشن میں پیاف پائنیرز پروگریسو الائنس نے ایسوسی ایٹ کلاس میں بھی کلین سویپ کر دیا۔

چیمبر کے الیکشن کا دوسرا مرحلہ مکمل ہو گیا، ایسوسی ایٹ کلاس کے الیکشن میں بھی پیاف پائنیرز پروگریسو الائنس کے پینل کے تمام 15 امیدوار بھاری اکثریت سے جیت گئے، گزشتہ روز کلاس کے الیکشن ہوئے تھے جن میں پیاف پائنیرز پروگریسو الائنس کے تمام 15 امیدوار  بھاری اکثریت سے جیت گئے تھے۔

پیاف پائنیرز پروگریسو الائنس کے امیدواروں کو 3775 ووٹ ملے، فاؤنڈرز آر بی ایف الائنس کو 2227 ووٹ ملے، 1548 ووٹوں سے کامیابی ملی۔پی پی اے کے تنویر احمد شیخ 1416 ووٹ لیکر پہلے نمبر پر رہے، محمد منیب منو 1398، آصف ملک 1387، خالد عثمان 1380 ووٹ لیکرکامیاب ہوئے۔

لاہور چیمبر کی عمارت میں جمع پیاف پائنیرز پروگریسو الائنس کے حامی صنعتکاروں، تاجروں نے انتخابات کے نتائج کے اعلان کے بعد کامیاب ہونے والے امیدواروں پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کیں اور خوب بھنگڑے ڈالے۔

واضح رہے کہ لاہور چیمبر کے الیکشن کے دوسرے روز ایسوسی ایٹ کلاس کے کل 13 ہزار 699 میں سے 7 ہزار 330 ووٹرز نے اپنا حق رائے دہی استعمال کیا، الیکشن کے موقع پر لاہور چیمبر کی عمارت میں دن بھر میلے کا سماں رہا۔

حکومت کی خصوصی ہدایت پر لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے الیکشن کے موقع پر دونوں روز سکیورٹی کے خصوصی انتظامات کئے گئے تھے، چیمبر کی عمارت میں داخلہ کے لئے مکمل سکیننگ اور نگرانی کا فول پروف اہتمام کیا گیا تھا جبکہ پولیس کی بھاری نفری بھی عمارت کے باہر موجود رہی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے