اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

پاکستانی معیشت میں بہتری آئی، مہنگائی میں مزید کمی ہو گی: ایشیائی ترقیاتی بینک

25 Sep 2024
25 Sep 2024

(لاہور نیوز) ایشیائی ترقیاتی بینک (اے ڈی بی) نے پاکستان کی معاشی ترقی میں بہتری، افراطِ زر(مہنگائی) میں مزید کمی کی پیش گوئی کر دی ہے۔

اے ڈی بی کی جانب سے پاکستان کی اقتصادی کارکردگی کے حوالے سے آؤٹ لک رپورٹ جاری کر دی گئی۔

آؤٹ لک رپورٹ میں بتایا گیا کہ مالی سال 2024 میں پاکستان کی معاشی ترقی کی شرح 2.4 فیصد تک جبکہ مالی سال 2025 میں جی ڈی پی کی شرح 2.8 فیصد تک ہونے کا امکان ہے لیکن معاشی ترقی اصلاحاتی ایجنڈے پر عمل پیرا پالیسی کے تسلسل سے مشروط ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ حکومتی اخراجات میں کمی، نجی شعبے کو فروغ دینا بھی پاکستانی معیشت کے رجحان میں بہتری کی شرط ہو گی، مہنگائی کی شرح سال 2023 تک 29.2 فیصد تک کی سطح پر تھی جو  2024 میں کم ہو کر 23.4 فیصد پر آ چکی ہے۔

اے ڈی بی کے مطابق مالی سال 2024 کی پہلی ششماہی میں افراط زر زائد رہی جبکہ دوسری ششماہی میں ملک میں مہنگائی کی شرح میں کمی ہوئی جس کے بعد دیگر مثبت اشاریوں سے شرح سود میں کمی ہوئی۔

ایشیائی ترقیاتی بینک کا کہنا ہے کہ منظم شرح سود، ایکسچینج ریٹ میں استحکام سے پاکستان میں مہنگائی مزید کم ہونے کا امکان ہے جبکہ مالی سال 2025 میں پاکستان میں مہنگائی کی شرح 15 فیصد تک کم ہونے کی توقع ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے