اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

ایف بی آر کا یکم اکتوبر کے بعد نان رجسٹرڈ کاروبار کیخلاف کارروائی کا فیصلہ

25 Sep 2024
25 Sep 2024

(لاہور نیوز) فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے یکم اکتوبر کے بعد نان رجسٹرڈ کاروبار کے خلاف کارروائی کا فیصلہ کر لیا۔

ایف بی آر دستاویز کے مطابق بے نامی اور جعلی ناموں سے کاروبار کرنے والوں کے خلاف ایکشن ہوگا، تھرڈ پارٹی کے ذریعے غیر رجسٹرڈ کاروبار کا ڈیٹا جمع کیا جائے گا۔

دستاویز میں بتایا گیا کہ ملک میں سیلز ٹیکس کے صرف 3 لاکھ مینوفیکچرز رجسٹرڈ ہیں، یکم اکتوبر کے بعد 30 لاکھ دکانداروں کو سیلز ٹیکس میں رجسٹر کیا جائے گا، بے نامی بجلی و گیس میٹرز اصل مالکان کے نام منتقل کئے جائیں گے۔

ایف بی آر کی دستاویز میں کہا گیا کہ سیلز ٹیکس میں رجسٹریشن کیلئے بائیو میٹرک سسٹم کا اطلاق کیا جائے گا، دکانوں اور کاروبار کے بینک اکاؤنٹس کی تفصیلات حاصل کی جائیں گی، دکانوں کے کرائے اور لیز کی دستاویز کی کاپیاں بھی حاصل کی جائیں گی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ انفورسمنٹ اقدامات سے تقریباً 40 ارب سے زائد ریونیو حاصل کیا جائے گا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے