24 Sep 2024
(لاہور نیوز) پاکستان سٹاک ایکسچینج میں ایک روز کی مندی کے بعد مثبت رجحان دیکھنے میں آیا ہے۔
کاروباری ہفتے کے دوسرے روز سٹاک مارکیٹ میں 155 پوائنٹس کا اضافہ ہوا جس کے ساتھ پاکستان سٹاک ایکسچینج میں ہنڈرڈ انڈیکس 82 ہزار پوائنٹس کی سطح پر ٹریڈ کر رہا ہے۔
واضح رہے کہ کاروباری ہفتے کے پہلے روز پاکستان سٹاک ایکسچینج میں 223 پوائنٹس کی کمی ہوئی تھی جس کے ساتھ سٹاک مارکیٹ میں ہنڈرڈ انڈیکس 81 ہزار 850 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا تھا۔