(لاہور نیوز) لاہور چیمبر کے الیکشن میں فتح کے بعد پیاف پائنیرز پروگریسیو الائنس کے حامیوں نے جشن منایا۔
الیکشن کمیشن نے کارپوریٹ کلاس کے الیکشن کے پینل نتائج کا حتمی اعلان کر دیا، پیاف پائنیرز پروگریسیو الائنس نے 15 کی 15 نشستوں پر کلین سویپ کرکے تاریخ رقم کر دی جبکہ پیاف فاؤنڈر ایل بی ایف 690 پینل ووٹ حاصل کر سکا۔
چیئرمین الائنس میاں انجم نثار نے لاہور کی بزنس کمیونٹی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ اتحادیوں کی محنت نے یہ نتائج دیئے ہیں۔
چیئرمین پائنیرز بزنسمین گروپ علی حسام اصغر نے کہا کہ آج لاہور کی بزنس کمیونٹی نے پیاف پائنیرز پروگریسیو الائنس کو فتح دلا کر جو اعتماد کیا ہے ہم ان کے مشکور ہیں، آج لاہور کی فتح کا دن ہے، موروثی سیاست کو مسترد کر دیا گیا ہے۔
صدر پروگریسیو گروپ خالد عثمان نے کہا کہ آج کا نتیجہ اپ سیٹ ہے، اللہ کے کرم اور ووٹرز کی محبت نے کلین سویپ کرایا ہے۔
فتح کے بعد سپورٹرز نے کامیاب امیدواران اور قائدین کو مبارک باد دی اور نعرے بازی کی۔