(لاہور نیوز) ماہر قانون اور سینیٹر حامد خان نے کہا ہے کہ جسٹس منصورعلی شاہ کا ججز کمیٹی کولکھا گیا خط حق بجانب ہے۔
دنیا نیوزکےپروگرام’’دنیا مہربخاری کےساتھ‘‘میں گفتگو کرتے ہوئے حامد خان کا کہنا تھا کہ جسٹس منصورعلی شاہ نےخط میں بالکل ٹھیک لکھا، چیف جسٹس کےپاس فیصلےکونظراندازکرنےکا کوئی اختیارنہیں، موجودہ چیف جسٹس سجاد علی شاہ والا رول ادا کررہےہیں۔
انہوں نے کہا کہ چیف جسٹس کا رویہ نامناسب ہے، چیف جسٹس عدالت ون مین شونہیں ہوتا سب کوساتھ لیکرچلنا ہوتا ہے، چیف جسٹس اپنےوضع کیےگئےاصولوں کی خود خلاف ورزی کررہےہیں، جسٹس منصورعلی شاہ نےخط میں جولکھا وہ حق بجانب ہے، چیف جسٹس کوآخری مہینےمیں اہم کیسز کو نہیں سننا چاہیے۔
حامد خان کا کہنا تھا کہ چیف جسٹس آف پاکستان کومعاملات کونہیں بگاڑنا چاہیے، آئینی ترمیم کےحوالےسےحکومت کی بدنیتی بڑی واضح تھی، وفاقی وزیرقانون کےپاس بھی ترمیم کا ڈرافٹ نہیں تھا، ایسی ترمیم کی کوئی ویلیونہیں ہے۔
ماہر قانون نے مزید کہا کہ الیکشن کمیشن ہرغلط کام کررہا ہے، موجودہ حکومت اورالیکشن کمیشن ایک ہی پیج پرہے، حکومت سپریم کورٹ کےفیصلے پرعمل کرے، نظرثانی اپیل دائر کرنے سے فیصلے پرعمل درآمد نہیں رک سکتا، وزرا کھلم کھلا آئین کی خلاف ورزی کر رہے ہیں، حکومت نے آئین کا حلیہ بگاڑ دیا ہے۔