اپ ڈیٹس
  • 324.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

آئی پی پیز کے گھناؤنے کردار کا انکشاف، بغیر بجلی پیدا کئے اربوں روپے کی وصولیاں

23 Sep 2024
23 Sep 2024

(لاہورنیوز) پاکستان میں بعض آئی پی پیز کا گھناؤنا کردار سامنے آگیا، کچھ آئی پی پیز نے غلط کنٹریکٹ کی وجہ سے بغیر بجلی پیدا کئے حکومت سے اربوں روپے وصول کئے۔

آئی پی پیز نے غلط کنٹریکٹ کئے جس کا خمیازہ پاکستان کو بھگتنا پڑ رہا ہے، آئی پی پیز نے بنگلا دیش اور ویتنام کے مقابلے میں پاکستان میں ونڈز پلانٹس 4 گنا مہنگے لگائے، کوئلے کے وسیع ذخائر کے باوجود آئی پی پیز امپورٹڈ فیول اور درآمدی کوئلے پر انحصار کر رہی ہیں۔

آئی پی پیز نے جتنا امپورٹڈ فیول درآمد کیا اتنی بجلی پیدا نہیں کی اور حکومت سے اربوں روپے کی سبسڈی بھی حاصل کی، آئی پی پیز نے پلانٹس کی دیکھ بھال کی مد میں حکومت سے اربوں روپے وصول کئے، حکومت پاکستان آئی پی پیز کی انشورنس بھی خود برداشت کر رہی ہے۔آئی پی پیز کے بیشتر مالکان مقامی، جان بوجھ کر کنٹریکٹ غیر ملکیوں کے نام پر کئے، آئی پی پیز حکومت کے بے پناہ اصرار کے باوجود فرانزک آڈٹ سے گریزاں ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے