23 Sep 2024
(لاہورنیوز) پاکستان سمیت دنیا بھر میں سونے کی قیمت میں کمی ہوئی ہے۔
صرافہ مارکیٹوں کے مطابق ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 600 روپے کمی ہوئی ہے جس کے بعد پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت 2 لاکھ 71 ہزار 900 روپے ہوگئی ہے۔صرافہ مارکیٹوں کے تاجروں کا کہنا ہے کہ 10 گرام سونے کا بھاؤ 471 روپے کمی سے 2 لاکھ 33 ہزار 110 روپے ہے۔
دوسری جانب عالمی صرافہ میں سونے کا بھاؤ 5 ڈالر کمی کے بعد 2 ہزار 617 ڈالر فی اونس ہے۔واضح رہے کہ 2 روز قبل ملکی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونا 500 روپے اضافے سے 2 لاکھ 72 ہزار 500 روپے کا ہوگیا تھا جبکہ اسی طرح 10 گرام سونا 429 روپے اضافے سے دو لاکھ 33 ہزار 625 روپے کا ہو گیا تھا۔